Business
کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2018’ کا آغاز
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہتھیار برائے امن، بین الاقوامی دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2018‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش ’آئیڈیاز2018‘ کاباقاعدہ افتتاح صدر مملکت عارف علوی نے کیا۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی نمائش کے دوران موجود ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، اس دوران وہ بھی نمائش میں شرکت کریں گے۔
4 روزہ نمائش میں 52 ممالک کے 260 مندوبین جب کہ 14 ممالک اپنے دفاعی سازوسامان کے ساتھ بھرپور انداز میں شریک ہیں ، اس کے علاوہ 6 ممالک کے ایئر چیفس بھی دفاعی نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ 30 نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش کے دوران مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
Continue Reading
