National
پاکپتن کے تھانیدار کوخاتون کے ساتھ ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا
تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر ارشد کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں معطل کردیاگیا۔
پنجاب کے ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپیکٹر ارشد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق یہ ویڈیو انسپیکٹر ارشد کے موبائل فون میں محفوظ تھی تاہم ان کے بھانجے نے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔
Continue Reading
