Connect with us

Entertainment

’زیرو‘ میں کرپان پہننے پر شاہ رخ خان کے خلاف بھارتی سکھ میدان میں آگئے

Published

on

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرادی گئی ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم’زیرو‘کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مشکل کا شکار ہوگئے، بھارت میں سکھوں نے شاہ رخ خان اور ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر  پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

دراصل فلم ’زیرو‘کے پوسٹر اورٹریلر میں شاہ رخ خان کو سکھوں کی کرپان پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، دلی کے سکھ گردوارے کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجیندر ایس سرسا نے شاہ رخ خان اورآنند لال رائے کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نےٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

Trending