Connect with us

National

حکومت پنجاب نے سال 2019ء کے لیے سرکاری چھٹیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

Published

on

نوٹی فکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیر ڈے، 23 مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کو لیبر ڈے (یوم مئی) 5 ، 6 اور 7 جون کو عید الفطر، 12، 13 اور 14 اگست کو عیدالاضحی، 9 اور 10 ستمبر کو عاشورہ، 11 نومبر کو عید میلاد النبیﷺ، 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس، 26 دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کے لیے تعطیل ، یکم جنوری اور یکم جولائی کو بینک ہالیڈے جبکہ یکم رمضان (7 مئی ) کو بھی بینک ہالیڈے ہوگا۔

علاوہ ازیں پہلی بار 23 آپشنل چھٹیوں  کا بھی نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو نیا سال، 9 فروری کو بسنت رت،4 مارچ کو شیو راتری، 21 ہولی اور دلہندی،4 اپریل شب معراج، 14 اپریل بیسا کھی میلہ، 19 اپریل گڈ فرائی ڈے، 21 اپریل عید رضوان (بھائی کمیونٹی) و شب برات اور ایسٹر، 22 اپریل ایسٹر کا اگلا دن، 18 مئی یوم بدھا، 17 اگست نو روز (پارسی نیا سال)، 22 اگست یوم پیدائش لارڈ زوراسٹر، 24 اگست کرشنا جنم، 6 اکتوبر در گاہ پوجا، 8 اکتوبر دسہرا، 13 اکتوبر سالگرہ گرو  والمک،  27 اکتوبر دیوالی، 12 نومبر گرو نانک جنم دن، 20 نومبر چہلم امام حسینؓ اور 9 دسمبر گیارہویں شریف کو آپشنل چھٹی ہوگی۔

Continue Reading
Advertisement

Trending